30 جنوری 2012 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع بریگيڈیر جنرل احمد وحیدی نے ایران میں دفاعی منصوبوں پر عمل درآمد کو ایران کے خلاف سامراجی ملکوں کی پابندیوں کی ناکامی کا واضح ثبوت قراردیا۔

ابنا:  اسلامی جمہوریہ ایران میں دفاعی ماہرین کی مدد سے مختلف طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کے بلیک باکس بنانے کا کام شروع ہوا ہے اور طیاروں کے اورہال کرنے کا سلسلہ بھی شروع کردیا گيا ہے اس کے علاوہ ایرانی ماہرین گائیڈڈ ایر ڈیفنس سسٹموں کی جدیدکاری بھی کررہے ہیں۔

وزیر دفاع بریگيڈیر جنرل احمد وحیدی نے ان دفاعی منصوبوں کی افتتاحیہ تقریب میں کہاکہ مغربی ملکوں کی پابندیاں جن کا ھدف ایران کو ترقی سے روکنا ہے ان سے دراصل ہمارے دفاعی ماہرین ملک کو خود کفالت کی طرف لے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گائڈڈ ایر ڈیفنس سسٹموں سے حساس اور اسٹراٹیجک علاقوں میں نچلی سطح کے دفاعی آپریشن انجام دینے کی توانائيوں میں کافی اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ان سسٹموں سے ہم دشمن کے طیاروں ، ہیلی کاپٹروں اور میزائلوں کا بھر پور مقابلہ کرسکتے ہیں۔........ /169